ڈپلومیٹک رائیڈر کپ، یورپ کی ٹیم نے میدان مار لیا

ڈپلومیٹک رائیڈر کپ، یورپ  کی ٹیم نے میدان مار لیا

اسلام آباد (نامہ نگار) دی کلب ایٹ ایٹین نے ہوٹل موو اینڈ پک سینٹورس کے اشتراک سے ایٹین گالف کورس میں کامیابی کے ساتھ ڈپلومیٹک رائیڈر کپ کی میزبانی کی۔

ایونٹ میں امریکہ اور یورپ کے سفارتی مشنز نے 18ہولز پر مشتمل گالف مقابلے میں شرکت کی، ٹورنامنٹ میں کئی سربراہانِ مشنز نے شرکت کی، جن میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، پولینڈ کے سفیر ماچیئے پیسارسکی، بیلجیئم کے سفیر آئیڈسبالڈ فان ڈیر گراخت شامل تھے، سنسنی خیز مقابلے کے بعد یورپ کی ٹیم نے تین پوائنٹس کی معمولی برتری کے ساتھ ڈپلومیٹک رائیڈر کپ اپنے نام کر لیا۔ برینڈن کالینڈر نے مردوں کی لانگسٹ ڈرائیو کا اعزاز حاصل کیا، میکائیلا خرٹووا نے لانگسٹ ڈرائیو (خواتین) کا ٹائٹل جیتا جبکہ ژیل ہاشے نے کلوزسٹ ٹو دی پن (مرد) کا ایوارڈ اپنے نام کیا، تقریب کا اختتام برنچ کے ساتھ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں