اسلام آباد، بھُکر میں پانچویں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

اسلام آباد، بھُکر میں پانچویں  ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

 اسلام آباد میں پانچویں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، عوام سے کیے گئے وعدوں پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ پرائمری ہیلتھ کیئر بھکر کو سیکنڈری ہیلتھ میں تبدیل کیا جائے گا۔ بنیادی مرکز صحت بھُکر میں میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے، جسے کم کرنے کا واحد اور مؤثر حل جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں