اسلام آباد سکیورٹی موثر، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن بہتر کی جائے،آئی جی

اسلام آباد سکیورٹی موثر، انٹیلی جنس  کوآرڈینیشن بہتر کی جائے،آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے سکیورٹی اور پولیس فورس کی آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگز کا انعقاد کیا۔

 اسلام آباد میں عوامی تحفظ، آپریشنل کارکردگی اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی طرح ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری، قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہری سہولت کیلئے نئی اصلاحات و اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، دارالحکومت میں محفوظ، منظم اور رواں ٹریفک نظام کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمتِ عملی بھی ترتیب دی گئی، اسی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پولیس کے عوام کی فلاح و بہبود اور پولیس افسران کی ویلفیئر کے پراجیکٹس پر پراگریس چیک کی گئی اور وسائل کے مؤثر استعمال سے پرفارمینس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں