ڈی پی او خوشاب کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری‘ شہریوں کے مسائل سنے گئے

  ڈی پی او خوشاب کی تھانہ نورپور میں  کھلی کچہری‘ شہریوں کے مسائل سنے گئے

خوشاب (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم واز کے ویژن کے مطابق انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او قائدآباد خطیب الرحمن، ایس ایچ او نورپور، دیگر پولیس افسران، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او خوشاب نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ، جبکہ درخواستیں بھی متعلقہ افسران کو مارک کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ انہیں دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں