ڈیڑھ کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ایس ایچ او رانا صفدر منصور کی قیادت میں کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 1600 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او نے شہریوں سے اپیل کی کہ منشیات فروشی کی اطلاع فوری طور پر دیں، اطلاع دینے والے شہریوں کا نام راز میں رکھا جائے گا۔