فائرسیفٹی ایمرجنسی اقدامات اور پارکوں کی بحالی کا حکم

فائرسیفٹی ایمرجنسی اقدامات اور پارکوں کی بحالی کا حکم

اونچی عمارتوں میں فائر ہیڈرنٹس ،ایمرجنسی ایگزیٹ نصب کریں، خالد جاوید

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت فائر سیفٹی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ ملٹی سٹوری بلڈنگز، اونچی عمارتوں اور کمرشل مار میں 30 دن کے اندر فائر ہیڈرنٹس، الارمز اور ایمرجنسی ایگزٹ نصب کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میپکو بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں فوری ہٹائی جائیں، بازاروں میں سے تجاوزات ختم کی جائیں، اور ہر کمرشل عمارت میں سیفٹی مینیجر اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیم موجود ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی، اسموک ڈیٹیکشن، فرسٹ ایڈ باکس اور آکسیجن سلنڈر موجود ہونا چاہیے ، بیسمنٹ میں خطرناک مواد رکھنے یا گیس سلنڈر و بوائلر لگانے پر پابندی ہوگی، اور باقاعدہ فائر ڈرلز کروائی جائیں گی۔ کپڑا مارکیٹ، پلاسٹک مارکیٹ، گتہ مارکیٹ، لکڑی منڈی، غلہ منڈی اور ایل پی جی دکانوں میں آگ بجھانے کے آلات ہر صورت موجود اور فنگشنل ہوں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں فنڈز کی دستیابی، ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور نئی سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں