فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں غیر معیاری کیچپ اور ساسز یونٹ سیل
لاہور(اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران لاہور میں غیر معیاری کیچپ اور ۔۔
ساسز تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا ، ایک ڈیری فارم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کچا جیل روڈ پر واقع کیچپ اور ساسز تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ ماراجہاں قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی،کارروائی کے دوران580 کلو گاجر پلپ، 2 من مختلف ساسز ، گرائنڈر،بوائلر، مکسنگ مشین اور چولہے ضبط کر لیے گئے ۔