گورنمنٹ ہائی سکول 67 ج ب سدھار میں مستحق طلبہ میں یونیفارم تقسیم

گورنمنٹ ہائی سکول 67 ج ب سدھار  میں مستحق طلبہ میں یونیفارم تقسیم

پینسرہ (نمائندہ دنیا )ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن وسیم ساجد، ڈاکٹر خالق حسین احمد، پرنسپل چودھری طارق سعید اور دیگر مخیر حضرات نے گورنمنٹ ہائی سکول 67 ج ب سدھار فیصل آباد میں مستحق بچوں میں یونیفارم تقسیم کیں۔

تقریب کے دوران مجموعی طور پر 150 مستحق طلبہ میں یونیفارمز فراہم کی گئیں، جس سے غریب اور نادار خاندانوں کے بچوں کو تعلیم جاری رکھنے میں سہولت ملے گی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے معاشرے کے صاحب حیثیت افراد اور تعلیمی اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ غربت کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے ۔اساتذہ اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں