کے الیکٹرک ا ورمیگا موٹر کمپنی میں مفاہمت
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک اور پاکستان میں بی وائی ڈی کے شراکت دار میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت کے الیکٹرک کی مینوفیکچرنگ آپریشنز کے لیے 5 میگاواٹ کا کنکشن فراہم کرے گا، جس کو ضرورت کے مطابق 7.5 میگاواٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
نیا کنکشن بی وائی ڈی کے نئے پلانٹ کے لئے مختص ہوگا جو رواں سال مکمل کردیا جائے گا۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ یہ تعاون عالمی صنعت کاروں کی کے ۔ الیکٹرک پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ۔سی ای او بی وائی ڈی پاکستان۔میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں پائیدار موبلٹی کے سفر کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔