نئے ڈپٹی کمشنر کا نماز فجر کے بعد بغیر اطلاع شہر کا دورہ
گلی محلوں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں کا معائنہ ،صفائی کا خود جائزہ لیا ستھرا پنجاب محض نعرہ نہیں بلکہ عملی ذمہ داری ہے ،احمد رضا چو دھری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں نئے تعینات ڈپٹی کمشنر احمد رضا چو دھری نے چارج سنبھالتے ہی روایتی دفتری انداز کو ایک طرف رکھتے ہوئے فجر کی نماز کے فوری بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم کا خود موقع پر جا کر جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح گلی محلوں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال، عملے کی حاضری اور مشینری کے استعمال کو باریک بینی سے دیکھا۔ اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب محض نعرہ نہیں بلکہ عملی ذمہ داری ہے اور اس میں غفلت دکھانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔