ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گٹروں کے ڈھکنوں کی 100 فیصد تنصیب کا حکم
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر شہر سمیت ضلع بھر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے گٹروں کے ڈھکنوں کی 100فیصد تنصیب۔۔۔
رہائشی علاقوں میں سیوریج و ڈرین نالوں کو کور کرنے‘ شاپنگ سنٹرز، بازارو ں، مارکیٹوں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات، ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں رمضان نگہبان راشن کارڈ اور نگہبان دسترخوان سمیت متعدد عوامی سہولتوں کی فراہمی، گراں فروشی کی مکمل روک تھام کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔