الیکٹرک بس سروس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

الیکٹرک بس سروس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان ڈویژن میں 114الیکٹرک بسوں کیلئے 470شلٹرز تعمیر کئے جائیں گے ، شہریوں کو سستی ، محفوظ، ماحول دوست سفری سہولیات میسرآئیں گی شلٹرز تعمیر کرنے کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے ، کمشنر ، طلبہ کیلئے منفرد منصوبے میلو ایکسپریس کا آغاز، ٹرین بوگی میں بچوں کیلئے ہم نصابی کاؤنٹرز قائم

ملتان (وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر) ملتان ڈویژن میں شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بس سروس کے جلد آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ الیکٹرک بسوں کی آمد سے قبل ملتان ڈویژن میں جدید بس شیلٹرز تعمیر کیے جائیں گے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت الیکٹرک بس سروس اور بس شیلٹرز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایم اے ، پی ٹی سی اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں مجموعی طور پر 114 الیکٹرک بسوں کے لئے 470 بس شیلٹرز تعمیر کئے جائیں گے ۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس جدید شہری ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے جو عوامی سہولت کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے اجلاس میں آگاہ کیا کہ پہلے مرحلے میں ملتان میں تین روٹس کے لئے 45 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔

عامر کریم خاں نے ملتان پبلک سکول گرلز برانچ میں بچوں کے لئے منفرد تعلیمی منصوبے مارچ میلو ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ مارچ میلو ایکسپریس کی خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ٹرین بوگی میں بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے مختلف تعلیمی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ عامر کریم خاں کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی امور، شہری سہولیات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ حالیہ حادثے کے تناظر میں گٹر ڈھکنوں بارے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے ملتان ڈویژن بھر میں پتنگ بازی کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے ۔ اس فیصلے کا مقصد انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے ۔ ادارہ انسدادِ انتہاپسندی کے تحت پولیس لائن ملتان میں سیمینار بعنوان رائزنگ اینڈ ریزلینٹ پاکستان، رول آف پولیس اِن پریونٹنگ اینڈ کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزممنعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں