تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، ڈی سی وہاڑی

تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی  اقدامات یقینی بنائیں، ڈی سی وہاڑی

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعمیراتی کاموں کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جہاں تعمیراتی کام جاری ہوں وہاں مضبوط رکاوٹیں، ریفلیکٹرز اور سرچ لائٹس نصب کی جائیں اور کنسٹرکشن سائٹ پر چوکیدار کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں