راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام ختم

راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں  فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام ختم

راولپنڈی(خبرنگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 41 ویں بیچ کا اختتام، پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے۔ طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ، پولیس خدمت مرکز، فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس، ٹریفک پولیس، قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں