والدین انسداد پو لیو مہم میں تعاون کریں :ڈپٹی کمشنر جھنگ

والدین انسداد پو لیو مہم میں  تعاون کریں :ڈپٹی کمشنر جھنگ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیومرض سے بچاوٗ کی ویکسین پلا کر 4روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم2 فروری سے شروع ہو گی جو 5 فروری تک جاری رہیگی۔ اس مہم میں تئیس سو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں