ترقیاتی منصوبے، گہری کھدائیاں، حفاظتی انتظامات نظرانداز

ترقیاتی منصوبے، گہری کھدائیاں، حفاظتی انتظامات نظرانداز

ناقص حفاظتی انتظامات پر ڈائریکٹرجوہرٹائون معطل ہوا، واسا کو شوکاز بھی ہوچکا

لاہور (شیخ زین العابدین)سانحہ بھاٹی گیٹ کے باوجود لاہور کے ترقیاتی اداروں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔  شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبے بدستور غیر محفوظ ہیں۔واسا کی جانب سے جوہر ٹاؤن کے مین بلیوارڈ خیابانِ فردوسی پر نیا ٹرنک سیور بچھانے کا کام جاری ہے ۔ ایک ارب نوے کروڑ روپے کے اس بڑے منصوبے پر کہیں بھی حفاظتی شیٹیں نصب نہیں کی گئیں، جس سے شہریوں کی سلامتی پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔اللہ ہو چوک سے شوق چوک تک پانچ سے چھ فٹ گہری کھدائی کی گئی ہے ، مگر کھدائی کے دونوں اطراف حفاظتی شیٹیں موجود نہیں ہیں، نہ حفاظتی ٹیپ اور نہ ہی کوئی وارننگ سائن بورڈ نصب کیا گیا ہے ۔رات کے اوقات میں اس پورے علاقے میں سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے ۔  ناقص حفاظتی انتظامات پر پہلے ہی ڈائریکٹر واسا جوہر ٹاؤن کو معطل کیا جا چکا ہے ، جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے واسا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم شوکاز نوٹس اور معطلی کے باوجود فیلڈ میں کوئی عملی بہتری نظر نہیں آ سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں