کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، مین ہولز بارے رپورٹ طلب

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، مین ہولز بارے رپورٹ طلب

یونین کونسل سطح پر ٹیمز تشکیل دی جائیں، 24گھنٹے میں سوئپنگ کی رپورٹ جمع کرائی جائے مین ہول کورز و صفائی بارے شکایات کا فوری ازالہ،کوتائی برداشت نہیں کرینگے،عامر خٹک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہدایت کی کہ یونین کونسل سطح پر ٹیمز تشکیل دی جائیں جو اپنے علاقے کی مکمل سوئپنگ کر کے آئندہ 24گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔ رپورٹ کی روشنی میں ٹاسکنگ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں پر کسی بھی جگہ پر مین ہول ان کور نہیں ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ عوامی تحفظ کے پیش نظر لوگ اپنے اطراف و علاقے اگر کہیں مین ہول کھلا یا ٹوٹا ہوا پائیں تو فوری طور پر اسکی اطلاع متعلقہ انتظامی آفس میں دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مین ہول کورز و صفائی کے سلسلے میں موصول عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں پرفارمنس مانیٹرنگ انڈیکیٹرز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے کہا کہ پراجیکٹ سائٹس پر بھی عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام تر سیفٹی اقدامات اٹھائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں