دھاتی تار استعمال ہونے پر بجلی بند ہونے کاخدشہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )دھاتی تار کا استعمال ہوا تو بسنت پر بجلی بند ہوگی، لیسکو نے دھاتی تار کے استعمال پر بجلی بندش کا عندیہ دے دیا۔
بسنت کے دوران سسٹم کو بچانے کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ،اندرون شہر گرڈ سٹیشنوں پر حفاظتی جال بچھا دیئے گئے ، دھاتی تار کا استعمال نہ ہوا تو بجلی کا ترسیلی نظام متاثر نہیں ہوگا، چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو دھاتی تارکے نہ استعمال سے مشروط کردیا ۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاکا کہنا تھا کہ عوام دھاتی تار کا استعمال نہ کریں ،یہ سسٹم کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔