ڈی سی کی علمدار عباس کی اہلیہ کی قل خوانی میں شرکت
مرحومہ کے درجات کی بلندی ومغفرت کیلئے دعا،اہل خانہ سے اظہارتعزیت ہارس اینڈ کیٹل شو کے انتظامات کا بھی جائزہ، متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی کی اہلیہ مرحومہ کی قل خوانی میں شرکت کی، اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے جبکہ لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔بعد از ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے سلسلے میں نزد علی پور بائی پاس شاہ جمال روڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو نہ صرف علاقائی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے ۔