ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا حفاظتی جائزہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا حفاظتی جائزہ

سروس ڈیلیوری، ریسکیو مشقیں ، فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں سروس ڈیلیوری، طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و عملے کی حاضریوں کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں کروائی جائیں اور تمام سٹاف کی تربیت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں اور نجی عمارتوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں