پارکنگ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ اڑھائی سال سے غیر فعال
آڈٹ نیب کا خط ملنے کے بعد رواں سال کرا دیا جائے گا :ایم ڈی نوید ورک
لاہور (عمران اکبر )پارکنگ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ 30 ماہ سے فعال نہ ہو سکا۔پارکنگ کمپنی کے انتظامی فیصلے نہ ہونے سے بھاٹی چوک کا پارکنگ سٹینڈ آپریشنل رکھا گیا ،پارکنگ سائٹ آپریشنل رکھنے کی اجازت ایم ڈی پارکنگ نوید ورک نے دی ،دوسری طرف تین سال سے پارکنگ کمپنی کا آڈٹ نہ سکا اور عرصہ دراز سے خلاف قانون پرکشش مالیاتی سیٹوں پر نان ٹیکنیکل اور ماتحت عملہ تعینات ،ڈیڑھ سال سے سی ای او پارکنگ کمپنی خالی سیٹوں کے لئے اخباری اشتہارنہ دے سکے ،پارکنگ کمپنی مالی بدعنوانی اور خسارے کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے رش والے علاقے بھاٹی چوک میں دو روز قبل خوفناک واقعہ ہوا، جہاں پارکنگ سائٹ کی قانونی اجازت سی ای او پارکنگ کمپنی نوید ورک نے دے رکھی ہے ،جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہو ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے بھی وزیر اعلی ٰپنجاب کو پارکنگ سائٹ کا حوالہ دیا کہ پارکنگ کے ٹوکن وصول کئے جا رہے تھے ،حکومتی غفلت کے باعث پارکنگ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ آج تک فعال نہ ہو سکا۔ایم ڈی پارکنگ کمپنی نوید ورک کا کہنا ہے کہ آڈٹ نیب کا خط ملنے کے بعد اس سال کرا دیا جائے گا جبکہ اوورچارجنگ کے لئے کریک ڈاؤن کئے جارہے ہیں ۔