سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی شدید قلت
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی شدید قلت سامنے آ گئی ہے ۔ ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کے باعث سکولوں کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 30 ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں، جن سے تعلیمی اداروں کے انتظامی امور شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق 2022 میں نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی تھی، تاہم کنٹریکٹ مدت مکمل ہونے کے باوجود توسیع کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث تقریباً 6 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔