صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی پر تگال میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی پر تگال  میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن نے پاکستانی ایمبیسی پرتگال میں پاکستانی سفیر عائشہ فاروقی سے میٹنگ کی۔

 اس موقع پر چودھری عابد پوربہ، عباس بٹ، علی شان جمشید، عمران عباس، راجہ انیس، اور عادل اشرف موجود تھے ۔صدر گجرات چیمبر نے پاکستانی سفیر کو گجرات کی صنعت و تجارت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی مصنوعات کی ایکسپورٹس میں اضافہ اولین مقاصد میں سے ایک ہے اور اسی مقصد کیلئے دورہ ترتیب دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی مصنوعات کو پرتگال کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے آپکا تعاون درکار ہے جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں