وزیرآباد میں واٹر سپلائی ‘سیوریج کا نظام لا رہے :بلال تارڑ

وزیرآباد میں واٹر سپلائی ‘سیوریج کا نظام لا رہے :بلال تارڑ

سیوریج منصوبے کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتہ میں ہو جائیگا:صحافیوں سے گفتگو

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کا وسیع نظام لا رہے ہیں ،واٹر سپلائی کے پائپ بچھانے کا کام جاری ،سیوریج منصوبے کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتہ میں ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ایم این اے نے سابق تحصیل نائب ناظم میر ماجد علی سالار کی رہائش گاہ پر صحافیوں افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق کونسلر عبدالرحمن چودھری،امجد سعید بٹ سابق ناظم ،میر امجد علی سالار ،شوزب عزیزبٹ ،میر یوسف ،شیخ بلال ،ڈاکٹر یوسف فاروق ،ملک طارق ، ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ہر امر بروئے کار لا رہی ہے ترقیاتی کاموں کیلئے 4ارب روپے سے زائد خطیر رقم کے کام وزیرآباد میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیر شاہ سوری ڈاک چوکی اور آرائشی دیوار پر وزیرآباد کی تاریخی شخصیات و وزیرآباد کی تاریخ سے متعلق تزئین و آرائش کا مقصد آنے والی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں