منشیات فروش سابق پولیس اہلکار گرفتار ‘ 13کلو چرس برآ مد

منشیات فروش سابق پولیس اہلکار گرفتار ‘ 13کلو چرس برآ مد

دوسرے اضلاع سے منشیات لاکر ضلع بھر میں فروخت کرتا،خرم شہزاد کا اعتراف

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ واہنڈو پولیس نے منشیات فروش سابق پولیس اہلکار خرم شہزادکو گرفتار کرکے 13کلو640گرام چرس ،20گرام آئس اور رقم برآمد کر لی ۔سی پی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ، 200کے قریب منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 160 کے قریب مبینہ مقابلوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ واہنڈو اور گردونواح میں عرصہ دراز سے منشیات کا دھندہ کرنے والے سابق پولیس اہلکار خرم شہزاد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر اضلاع سے منشیات لاتا اورضلع بھر میں فروخت کرتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں