ڈپٹی کمشنر نے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

مہم 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی، مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔انسدادِ پولیو مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر بچے کو ویکسین پلانا ناگزیر ہے اور اس قومی فریضے کی ادائیگی میں والدین، علما، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ، کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور ٹیموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں