ایف ڈی اے کالو نیوں میں تجاوزات کے آ پریشن ، سامان ضبط
8 دکانداروں کیخلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دئیے گئے
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ارشد مارکیٹ، حسین مارکیٹ اور حق باہو چوک سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا، جبکہ آٹھ دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دئیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے ، جس پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ افسر انیب اسلم رندھاوا اور دیگر سٹاف پر مشتمل اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی۔ اس دوران ارشد مارکیٹ (جھنگ بازار)، حسین مارکیٹ اور حق باہو چوک ملت روڈ میں بعض دکانداروں کی جانب سے بینچ، کرسیاں، کاؤنٹرز، موبائل تندور اور دیگر کاروباری سامان رکھ کر عوامی راستے بند کیے گئے تھے ، جن کے خلاف کارروائی کر کے راستوں کو کلیئر کرا دیا گیا۔