ٹوبہ :شہری تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات ، ہائی وے سائٹس کا معائنہ

 ٹوبہ :شہری تحفظ کیلئے حفاظتی  اقدامات ، ہائی وے سائٹس کا معائنہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شہری تحفظ کے لیے متحرک ہیں۔

ایکسین ہائی وے اصغر علی نے شہر کے مختلف مقامات اور ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا، حفاظتی اقدامات، باڑ، روشنی اور سائن بورڈز کا جائزہ لیا، اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ حفاظتی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں