ڈی سی کی زیر صدارت کنسٹرکشن سائٹس پر سیفٹی یقینی بنانے پراجلاس
ڈی سی کی زیر صدارت کنسٹرکشن سائٹس پر سیفٹی یقینی بنانے پراجلاس کھلے مین ہولز، حفاظتی بورڈز،کورڈن آف نہ کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی :اسد عباس مگسی
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت کنسٹرکشن سائیٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں انتظامی، میونسپل اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جائے اور سائیٹس کو مکمل طور پر کورڈن آف کیا جائے ۔ 100 میٹر قبل آگاہی بورڈز نصب کرنے اور کنٹریکٹر کے عملے کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔