محمد وسیم کا تبادلہ،ڈائریکٹر وائلڈ لائف تعینات،الوداعی تقریب

محمد وسیم کا تبادلہ،ڈائریکٹر وائلڈ لائف تعینات،الوداعی تقریب

کئی اہم منصوبے پائپ لائن میں ڈال کر جا رہے ہیں ،کمشنر کا خراج تحسین سرگودھا میں مضبوط اور متحرک ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔ الوداعی تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی ، ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف، نئے تعینات ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری سمیت ڈویژنل و ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد وسیم کئی اہم منصوبے پائپ لائن میں ڈال کر جا رہے ہیں جو آئندہ انتظامیہ کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان بہترین کوآرڈی نیشن قائم رہی جس کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ نئے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چو دھری نے کہا کہ وہ کیپٹن (ر) محمد وسیم کے شروع کردہ ترقیاتی اور انتظامی اقدامات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔ کیپٹن (ر) مضبوط اور متحرک ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملانے کہا کہ سرگودھا میں انہیں ایک مضبوط اور متحرک ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں