جڑانوالہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اجلاس

 جڑانوالہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر نے مرکزی قبرستان کا دورہ ، ہر جمعہ کو صفائی کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ناصر ندیم کی ہدایت پر شہر میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر بھر میں صفائی کے نظام، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہر کو صاف رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مرکزی قبرستان کا دورہ کیا اور ہر جمعہ قبرستانوں کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں