چنیوٹ میں دوسرا پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا
چنیوٹ میں دوسرا پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی کاوش سے شہر میں لاہور روڈ پر دوسرا پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے نئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا اور عمارت کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے کہا کہ نئے پولیس خدمت مرکز کی بدولت شہریوں کو تمام سہولیات موثر انداز میں فراہم ہوں گی اور 15 مختلف خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔