صنعتوں کے لیے بجلی سستی کر نے کے فیصلے کا خیر مقدم

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کر نے کے فیصلے کا خیر مقدم

بلند ٹیرف کے باعث پیداوار اور برآمدات متاثر ہو رہی تھیں:فاروق یوسف

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.4 روپے کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پائیدار معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے ۔فاروق یوسف شیخ نے وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں ملک کے سرکردہ صنعتکاروں اور تاجروں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلند ٹیرف کے باعث صنعتی پیداوار اور برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی تھیں، جبکہ ملک بھر کی تجارتی تنظیمیں طویل عرصے سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں 4.4 روپے کمی کے ساتھ ساتھ ویلنگ چارجز میں بھی خاطر خواہ کمی کی جا رہی ہے ، جبکہ بینکوں کے تعاون سے ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ کو ساڑھے سات فیصد سے کم کر کے ساڑھے چار فیصد کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں