جڑانوالہ :ڈسپنسری بند ہونے سے شہری علا ج سے محروم

 جڑانوالہ :ڈسپنسری بند ہونے سے شہری علا ج سے محروم

وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی او ہیلتھ سے نوٹس کی اپیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت کے اقدامات کے ثمرات سے تحصیل جڑانوالہ کا تاریخی گاؤں محروم ہے ۔ ضلع کونسل کی جانب سے قائم ڈسپنسری کو نامعلوم وجوہ کی بنا پر بند کر دیا گیا، جس کے باعث اہل دیہہ علاج کے لیے میلوں کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔گاؤں 105 گ ب بنگے کے سماجی رہنما شاہد وینس نے کہا کہ 30 ہزار سے زائد آبادی والے اس گاؤں میں 2011ء سے قائم واحد ڈسپنسری کے بند ہونے سے شہری بنیادی طبی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر ہیلتھ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی او ہیلتھ سے اپیل کی ہے کہ ڈسپنسری کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ مریض پہلے کی طرح اس سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں