ٹوبہ : انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس، مہم کی تیاریاں مکمل

ٹوبہ : انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس، مہم کی تیاریاں مکمل

مہم کے لیے 1916 موبائل، 106 فکسڈ اور 49 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ضلع میں انسداد پولیو مہم 02 فروری سے شروع ہوگی، جس میں 4 لاکھ 33 ہزار 838 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔مہم کے لیے 1916 موبائل، 106 فکسڈ اور 49 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ 355 ایریا انچارجز نگرانی کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی مؤثر ٹریننگ اور فیلڈ میں مکمل تیاری پر زور دیا اور کہا کہ ہر بچے تک قطرے پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں