’’پارک اپنائیں‘‘ پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

’’پارک اپنائیں‘‘ پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

اتھارٹی کی جانب سے تین پارک کمیونٹی کے سپرد کر دئیے گئے ہیں

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک پر  پارک اپنائیں  پروگرام پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ، جس کے تحت ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے تین پارک کمیونٹی کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کشمیر پارک، بٹالہ کالونی کا دورہ کیا اور تزئین و بحالی کے کاموں کے بعد پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک کو مزید تفریحی سہولیات سے آراستہ کرنے کا ہدف تفویض کیا۔

کمشنر فیصل آباد نے پارک میں نصب جہاز کے ماڈل کے اطراف تزئین و بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارکوں کو حقیقی معنوں میں عوامی تفریح گاہیں بنانا مقصود ہے ۔بعدازاں کمشنر فیصل آباد نے پہاڑی گراؤنڈ ماڈل ریڑھی بازار کے قریب سڑک کا دورہ کیا اور مرمت و بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں