جڑانوالہ میں مدرسہ امینیہ کے سامنے کھلا نالہ خطرے کا سبب

جڑانوالہ میں مدرسہ امینیہ کے  سامنے کھلا نالہ خطرے کا سبب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر واقع مدرسہ امینیہ کے سامنے کھلا نالہ کسی بھی وقت بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

 یہاں روزانہ بزرگ شہری اور بچے نماز کے لیے آتے ہیں، جن کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔سینما چوک سے لاری اڈا تک دو سال سے نالوں کی سلیب غائب ہیں اور لوگ لکڑی کے تختوں پر سے گزرنے پر مجبور ہیں۔اہلیانِ جڑانوالہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کا انتظار کیے بغیر حفاظتی انتظامات بروقت کیے جائیں تاکہ کسی کی زندگی ضائع نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں