ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے لیڈیز بار روم کا سنگ بنیاد رکھا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ ظفر اقبال تارڑ نے جوڈیشل کمپلیکس احمدپورسیال کا دورہ کیا اور خواتین وکلاء کے لیے لیڈیز بار روم کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمدپورسیال محمد رمضان، سول جج اشفاق احمد، سول جج محمد شاہد اقبال، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن شہزاد سلیم گرواہ اور جنرل سیکریٹری شفقت علی خان بلوچ موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لیڈیز بار روم کے علاوہ خواتین سائلین کے لیے فی میل وزٹنگ شیڈ اور گارڈین کورٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس دوران عدالتی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ بار روم میں لائبریری کا معائنہ بھی کیا گیا۔ سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی تاکہ دورے کے دوران مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔