آ ر پی او سہیل اختر سکھیرا کی چناب نگر میں کھلی کچہری

 آ ر پی او سہیل اختر سکھیرا کی چناب نگر میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سنے ،فوری دادرسی کے لیے متعلقہ افسروں کو احکامات

چناب نگر (نامہ نگار )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ایس پی انوسٹی گیشن، پولیس افسروں ، میڈیا نمائندگان اور علاقہ کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آر پی او نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کو بھی لازمی قرار دیا تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ امن و امان کے قیام، قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کے ساتھ بد سلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا بھی اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں