ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا اجلاس ، افسروں کو مانیٹرنگ تیز کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا اجلاس ، افسروں کو مانیٹرنگ تیز کرنیکا حکم

صفائی، مین ہولز، آوارہ کتوں کی تلفی،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے ہیڈز کو حکومت پنجاب کے KPIs پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ فیلڈ میں موجود رہیں اور مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کریں۔ افسر اپنے محکموں میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اور جیو ٹیک کے ساتھ تصاویر بھی ارسال کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، مین ہولز، آوارہ کتوں کی تلفی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، سکول اوقات کار میں موٹر بائیکس پر طلباء کی اوورلوڈنگ سمیت دیگر امور پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت کی۔تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، ریونیو افسران، ہیلتھ و ایجوکیشن افسران، سی اوز، ایم سیز، ضلع کونسل، ہائی ویز، بلڈنگ، ریسکیو، سول ڈیفنس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں