سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے پرتاب نگر کے قریب پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی دکان پر سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جو کسی واردات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔