گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار کئے گئے ملزم وسیم سے دوران تفتیش انکشاف پر اس کے بتائے ہوئے ایڈریس پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔