ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ
علاج معالجے میں غفلت ہرگرز برداشت نہیں کی جائیگی،عائشہ رضوان
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا دورہ، طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ایم ایس ڈاکٹر الطاف بھوانہ و دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے برن یونٹ سمیت مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے سہولیات بارے آگاہی حاصل کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا،ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہاعوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔