ایف ڈی اے کے زیرِ اہتمام یومِ یک جہتی کشمیر منایا جائیگا

 ایف ڈی اے کے زیرِ اہتمام یومِ یک جہتی کشمیر منایا جائیگا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایف ڈی اے کے زیرِ اہتمام یومِ کشمیر بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں دن کے آغاز پر ایف ڈی اے کمپلیکس کی مسجد میں دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں افسران، اسٹاف اور عام شہری شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ربِ ذوالجلال کی بارگاہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی، مظلوم کشمیری عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔بعد ازاں ایف ڈی اے کے زیرِ اہتمام ‘‘یومِ یکجہتی کشمیر’’ ریلی نکالی جائے گی، جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والی مرکزی ریلی میں شریک ہوگی۔ایف ڈی اے کی جانب سے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لیے شہر کے اہم چوکوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر بینرز اور سٹیکرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں