کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں انیس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 30 سالہ بھائی تجمل کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔