پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت ، ملزموں کیخلاف مقدمہ

پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت ، ملزموں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد)سٹی رپورٹر(پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیکٹری ایریا کے علاقے ڈجکوٹ روڈ پر پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کاررائی کی گئی تو اس دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں