گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چوری نقدی ، سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لے اڑے ۔تھانہ رضا آباد کے علاقے کلیم شہید کالونی میں بشیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے نقدی، موبائلز، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کرگئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔