دنیاکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے :سیاسی رہنما

دنیاکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے :سیاسی رہنما

یومِ یکجہتیِ کشمیر منا نے کا مقصد کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے :گفتگو

پینسرہ (نمائندہ دنیا )یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ، رکنِ صوبائی اسمبلی رانا آفتاب احمد خان، رہنما جماعتِ اسلامی رانا اکرام اللہ، ضلعی امیر جماعتِ اسلامی پروفیسر محبوب الزمان بٹ، چیئرمین صدائے حق رانا ثاقب احمد مانج، چیئرمین عباس ویلفیئر اختر عباس اور دیگر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ 5 فروری ہر سال یومِ یکجہتیِ کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے ، جس کا مقصد پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی تشویش کا باعث ہیں، جن کا نوٹس لینا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا فوری اور مؤثر نوٹس لیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں