جڑانوالہ:میونسپل کمیٹی آفس سے تحصیل آفس تک ریلی

جڑانوالہ:میونسپل کمیٹی آفس سے تحصیل آفس تک ریلی

مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسر و ملازمین، سول سو سائٹی کی شر کت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر جڑانوالہ میں ریلی نکالی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریلی اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہو کر تحصیل آفس تک پہنچی۔ ریلی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، سلمان چودھری، مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسر و ملازمین، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے ۔شرکانے کشمیر کی آزادی کے حق میں فلیکسز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ایم پی اے خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اس کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کر چکی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ریلی تحصیل آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام و سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں