ماموں کانجن: یومِ یکجہتی کشمیر ریلی ، کشمیریوں کے حق میں نعرے
کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کوئی طاقت اسے ختم نہیں کر سکتی: جہانزیب صفدر
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، جس میں کشمیری عوام کے حق میں پرجوش نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی کے دوران فضا \"کشمیر بنے گا پاکستان\" کے نعروں سے گونجتی رہی۔چودھری محمد جہانزیب صفدر شاکر، امیدوار حلقہ پی پی 103 مسلم لیگ ن، نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی ماموں کانجن میں سی او سعدیہ منظور اور میونسپل کمیٹی عملے کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طارق کالونی میں واک کی اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے ۔ریلی میں میاں اعجاز سنوری، پیر شاہد خلیل، چودھری بنیا مین جٹ، چودھری ذوالفقار، خادم کورائی، ثنااللہ کورائی، چودھری انجم جٹ اور دیگر نے بھی حصہ لیا۔چودھری محمد جہانزیب صفدر شاکر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کوئی طاقت اسے ختم نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام کی جدوجہد ایک نہ ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔